Riyāḍ al-inshāʾ p119
Riyāḍ al-inshāʾ p119
p119
دوسری بات جو آپ کے مکتوب میں درج تھی وہ ماہو ر کا معاملہ تھا ۔ ایلچپور اور ماہور کے علاقے پہلے کافروں کے قبضے میں تھے ۔ احمد شاہ بہمنی نے دونو علاقوں کو ماہور کے مقدم کے قبضہ سے نکالا ۔ اور فیروز شاہ کے زمانہ میں بھی نرسنگ حاکم علاقہ گونڈوانہ نے ماہور کے مقدم کے تغلب کی شکایت کی تھی، اور انہوں نے بنفس نفیس نرسنگرائے کی تائید کے لئے فوج کشی کی ۔ ایسی صورت میں یہ دونو علاقے نرسنگ رائے کی ملک کس طرح قرار دیئے جا سکتے ہیں ۔ اور اگر ایسی بے بنیاد باتوں کا ذکر کرنے سے جنگ کرنی مقصود ھے تو بسم اللہ ہم بھی تیار ہیں، اور ہمارے بہادر مالوہ میں جاکر انتقام لینگے ۔