Riyāḍ al-inshāʾ p145
Riyāḍ al-inshāʾ p145
p145
۱۱۱ ۳۲۲-۲۳ ( ماہ مبارک رمضان) مخدومه جہاں شاہزادی گیلان کے نام ھے ۔ اس وقت معلوم ھوتا ھے مخدومہ کا بیٹا گیلان کا بادشاہ تھا ۔ کیونکہ دعا میں یہ جملہ لکھا ھے -’’و بقاء ولدها على سرير الملک و العدل د ایما ،، ۔ شکر و سپاس کی ضمن میں بیان کیا ھے کہ آپ کے ھی خاندان کا پروردہ اور تربیت یافته ھوں اور اگر آپ کے والد مرحوم کی جا نب سے کوئی نا پسندیدہ حکم میرے متعلقین کی نسبت جاری ھوا تو مرحوم کی نیک خصائل پر اس حکم سے کوئی دھبہ نہیں آتا ھے، کیونکہ سارے فساد اور شرارت کے اصل بانی مبانی وہ اشخاص ہیں جو ایک زمانہ میں میر ے ھی ما تحت اور ملازم تھے ۔ پھر لکھا ھے ۔ وفا کنیم و نه رنجیم اگر جفا بینیم که در طریقت ما کافریست رنجیدن چونکہ مجبوریوں کی وجہ سے میں خود حاضر نہیں ھوسکتا اس لئے التجا ھے کہ میرے خاندان پر ایسی عنایات اور احسانات ھوں کہ اس کی عزت اور حرمت باقی رھے ۔ مولینا کردار کی اپنے لطف وکرم سے اس طرح اصلاح کریں کہ ادھر مجھ کو خوشی اور اطمینان حاصل ھو اور ادھر گیلان میں ھمارے خاندان کی عزت وشان قائم رھے ۔