Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p162

Riyāḍ al-inshāʾ p162

p162

۱۳۲ ۳۶۷-۷۲ ( اواسط رمضان ، محمد آباد بیدر) گیلان کے بادشاہ کے نام ہے لکھا ہے جو احسانات آپ کے آباء واجداد نے میری تربیت اور عزت افزائی میں کئے ہیں ان کے مد نظر دلی تمنا یہ تھی کہ ساری عمر آپ کی خدمت میں گزرے ۔ لیکن بعض نا گفته به ( ناسلائم) باتیں ہو گئیں اور حاسدوں کی غیبت اور ملامت کرنے والوں کے لعن طعن نے مجبور کیا کہ وطن کو چھوڑ دوں ۔ اب یہاں پہنچ گیا ہوں قوی ضعیف ہو گئے ہیں اور بڑھاپے نے سر سفید کردیا ہے۔ اور اولاد اور ازواج کی اور بیڑیاں پڑ گئی ہیں ۔ اس لئے خود ادراك سعادت سے محروم ہو گیا ہوں۔ لیکن اپنے بیٹے عبداللہ کو اس غرض سے بھیجدیا ہے کہ آپ کے فیض تربیت اور لطف و کرم سے خاندان کی عزت اور وقار کو قائم رکھے ۔ اگرچہ آپ کی بارگاہ سے ہر بستر کے فساد کی وجہ سے کوئی فرمان میرے نام شرف صدور نہیں لایا ۔ لیکن جو محترم ذات ابھی اس خطہ میں گیلان سے وارد ہوئی ہے ان کے زبانی بیان سے میرے دل کا غم و رنج دور ہو گیا ہے۔ امید ہے مجھسے ہمیشہ فرامین اور احکام سے سرفراز فرمایا جائے گا۔