Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p117

Riyāḍ al-inshāʾ p117

p117

اپنے بھتیجے برهان الدین ابراھیم کو جو مکہ معظمہ میں تھا لکھا ھے ، کہ اس سال چونکہ مجھکو بادشاه نے انتظامی اور مالی معاملات کے بندوبست کے لئے دارالخلافہ میں ٹھیرا لیا ھے ۔ اس لئے میری بجائے میرے بیٹے علی کو جسے بادشاه کی طرف سے ملک التجار کا خطاب عطا ھوا ھے بیجا پور کی مملکت کے خلاف مہم لے جانے کے لئے نامزد کیا گیا ھے ۔ یہ مملکت بہت عظیم الشان ھے اور اس میں بہت سے قلعے اور بندرگاھیں ھیں اور اس لئے کہ مسلمانوں کا اس علاقہ پر کبھی پورے طور سے قبضہ نہیں ھوا یہاں کے راجہ بہت مغرور اور متکبر ھیں ۔ لیکن تائید الہی