Riyāḍ al-inshāʾ p128
Riyāḍ al-inshāʾ p128
p128
وزیر کو لکھا ھے جو خط مکہ معظمہ ، ہرمز اور عراق سے عبداللہ کے کردار کے متعلق آئے ہیں ان سے میں سخت پریشان ھوں ۔ ان خطوں میں لکھا ھے کہ اول تو اس کی صحبت بہت خراب ھے دوم شراب پینے کی عادت پڑ گئی ھے ، اور اچھی باتوں سے بالکل غافل ھو گیا ھے۔ چونکہ اس کی اصلاح کے لئے سوائے سلطان (گیلان) کی مدد کے مجھے کوئی اور تدبیر کارگر ھوتی نظر نہ آئی اس لئے میں نے سلطان کی خدمت میں معروضہ گزرانا ھے آپ بھی تائید فرمائیں اور میر ے معتمد سرور پر بھی نظر عنایت رکھیں ، اور تمام امور میں اس کی مدد فرمائیں ۔