Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p131

Riyāḍ al-inshāʾ p131

p131

ھے ۔ شیخ نے کسی ایسے شخص کی سفارش کی تھی ۔ جو پہلے بہمنی دربار کے ملازمین میں شامل تھا اور محمود گاوان نے اس کی تربیت اور ترقی کےلئے خاص سعی کی تھی بعد میں نمک حرامی کرکے وہ مانڈو چلا گیا اور وہاں اسےبڑا عہدہ اور وسیع اختیارات مل گئے ، اور شاہی خطاب سے بھی سرفراز کیا گیا ۔ خواجہ کو اور بہمنی سلطنت کے ا ور کار پردازوں کو خلجی دربار کی یہ نوازش ھرگز پسند نہیں آئی ہوگی ۔ چنانچہ اس مکتوب کے مضمون سے معلوم ھوتا ھے کہ اس عہدہ دار کی اولاد اور عیال کو مقید کرلیا گیا تھا ۔ خواجہ نے لکھا ھے کہ اس عہدہ دار کے کفران نعمت کو ھرگز معاف نہیں کیا جا سکتا اور نہ اس کے اھل وعیال کو رھا کیا جاسکتا ھے ۔ اور اس نالائق کو جو اختیارات سونپے گئے ہیں اس کا نتیجہ فتنہ و فساد کی صورت میں آپ عنقریب دیکھ لینگے ۔ ممکن ھے یہ نمک حرام عہدہ دار ملک شہ نری هو جس کا ذکر مکتوب میں ھے ۔