Riyāḍ al-inshāʾ p130
Riyāḍ al-inshāʾ p130
p130
۹۸ ۲۸۹-۹۳ یه مکتوب شیخ محمود ماندوی کے خط کے جوا ب میں نہ لگے ۔ اور میری یہ بھی تمنا ہے کہ معتمد سرور کی تربیت پر بھی لطف خاص فرمائیں ۔ اس خط کے آخر میں حضرت جنید اور معروف کرخی کا واسطہ دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان بزرگان دین کا گیلان کے بادشاہوں پر بڑا اثر تھا۔ خواجہ نے اپنے مکتوبات کو اکثر حضرت رسول خدا اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے واسطے سے ختم کیا ہے ۔ بدین الفاظ بمحمّد و حیدر۔ عبداللہ کی اصلاح کے لئے ملاحظہ ھوں مکتوبات ۹۶، ۹۹ ، ۱۰۰ ۹۲ ۲۸۱-۸۴ اپنے بیٹے علی کے نام ہے جس کو بادشاہ کی طرف سے ملک التجار کا خطاب ہوا تھا ۔ اس کے غرور اور رعونت کی شکایت کی ہے اور لکھا ہے کہ میں بوڑھا ہوگیا ھوں لیکن تم نے میری قدر و منزلت کو نہ پہچانا ۔ میری تو یہ آرزو تھی کہ تم میرے دینی اور دنیوی جانشین ہوتے ۔ مرد آن بود که از حسنات خصال خویش گردد بسان والد خود قطب خاندان علی کے تکبّر اور نخوت کے متعلق مکتوب ( ۹۳ ) بھی ملاحظہ ہو ۔ ۹۳ ۲۸۴-۸۵ یہ مکتوب بھی علی کے نام ہے۔ بیٹے پر عتاب کیا ہے اور لکھا ہے، کہ تمہارے خط سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ میری عزت اور آبرو کو چند درھم ( دنیوی اور ذاتی اغراض ) کے لئے بیچ دینے پر آمادہ ہو ۔ تم کو اس غرض سے اس مہم پر روانہ کیا گیا تھا کہ تم باغیوں کا قلع قمع کروگے ۔ نہ اس لئے کہ ان کی غداری چھپانے کے لئے عذر پیش کرو۔ اب بھی اگر میری خوشنودی چاہتے ہو تو ان مفسدوں کو ختم کردو۔ ۹۴ ۲۸۶-۸۷ ( آخر جمادی الاول ) یہ خط گیلان کے وزیر کو وہاں کے سلطان کے خط ( مکتوب ۹۱ ) کے ساتھ لکھا گیا تھا ۔ دو نو خطاؤں کو معاف کرنے اور اس کے حال کی اصلاح کرنے کے متعلق خطوط لکھے ہیں ۔ ملاحظہ ھوں مکتوبات - ۴۹ ، ۱۰۰ ۲۹۴-۹۵ (محمد آباد ، بیدر) یہ خط بھی عبد اللہ کی بری عادتوں کے متعلق کسی وزیر کو لکھا گیا ھے خط میں درج ھے عراق اور گیلان کے تاجروں کی زبانی معلوم ھوا کہ عبداللہ کے دوست اور ملنے والے رذیل لوگ ہیں وہ شراب اور گانے کا متوالہ ھوگیا ھے ، اور ہمارے خاندان کی عزت و وقار کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ھے ۔ میں نے سلطان کی خدمت میں معروضہ گزرانا ھے آپ بھی تائید فرمائیں ۔ ۱۰۱ ۲۹۶-۳۰۰ ( اواخر ماہ رمضان) به خط سلطان علاء الدین شاہ گیلان کے مکتوب کا جواب ھے ۔ اپنے بیٹے عبد اللہ کے بارے میں لکھا ھے کہ میں ابھی چند سال اپنے پاس اور رکھنا چاہتا تھا تا کہ بری صحبت کا اثر اس کی عادات سے رفع ھو جائے۔ لیکن اپنی کبر سنی اور ضعف قویٰ کی وجہ سے عقل کا یہی تقاضہ ھوا کہ اس کو آپ کی خدمت میں بھیجدوں ۔ لیکن جو خط آر ھے ھیں ان سے معلوم ھوتا ھے کہ اب تک عبداللہ کی صحبت رذیل اور بد شعار لوگوں میں ھے ۔ جس سے معلوم ھوتا ھے کہ آپ کی توجہ اس کے اصلاح حال پر نہیں ھے ورنہ تنبیہ اور لطف وکرم سے وہ بری صحبت سے نکل آتا ۔ دوسری التجا یہ ھے کہ میں نے اپنے معتمد سرور کو جو بارگاہ عالی میں بھیجا ھے اس کے التماس کو آپ براہ کرم توجہ سے سنیں اور میری تمنا یہ ھے کہ اس عاجز (بندہ اخلاص ) کو فرامین اور مکتوبات سے سرفراز فرماتے رھیں ۔ ۱۰۲ ۳۰۰-۰۳ ( اواخر ماه رمضان) مولینا جامی کے نام ھے ۔ شوق ملاقات اور آرزو ئے دیدار کا نہایت محبت آمیز اور عقیدتمندانه پیرایہ میں اظہار کیا ھے ۔ لیکن مولینا نے جو وجوہ اپنے