Riyāḍ al-inshāʾ p147
Riyāḍ al-inshāʾ p147
p147
۱۱۶ ۳۴۱-۳۴ کسی رشتہ دار کے نام ھے جس نے خواجہ کو عتاب آمیز خط لکھا تھا ۔ خواجہ نے جواب دیا ھے کہ آپ کے مکتوب میں شروع سے آخر تک مجھکو ھدف ملامت بنایا گیا ھے۔ اس کے جواب میں سوائے خلوص اور محبت کے میں کیا پیش کر سکتا ھوں ۔ مجھے رنج اس بات کا ھے کہ آپ نے ایسے شخص کے بیان پر اعتماد کیا ھے جو میری نظر میں مچھر اور چیونٹی سے زیادہ قدر و حیثیت نہیں رکھتا ۔ آخر میں بطور طنز دعا دی ھے کہ خدا آپ کو اپنی عزت و ناموس کے بچانے کی توفیق دے اور آپ کے دل کو حقیقت شناسی کے نور سے منور فرمائے ۔