Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p148

Riyāḍ al-inshāʾ p148

p148

۱۱۷ ۳۴۳-۳۸ بہمنی دربار کے وزیر کو یہ خط غصه اور عتاب کے انداز میں لکھا ھے ۔ خواجہ غالباً اس وقت کوکن کی مہم کے سرکرنے میں مصروف تھا ۔ پہلے اس امر کی شکایت کی ھے کہ میں نے آپ سے ایک لائق اور مستحق شخص کی سفارش کی تھی لیکن آپ نے میرے التماس پر توجہ نہ کی اور ایسے لوگوں کو بڑھایا جو غیر معروف اور نا اھل تھے ۔ حالانکہ جب میری روانگی کے متعلق شاهی فرمان صادر ھوا تھا تو آپ نے مجھ سے اتفاق اور یگانگت کا عہد کیا تھا ، اور نتیجہ سوائے نفاق کے کچھ نہ نکلا جس سے مجھے مایوسی ھوئی ۔ جہاں تک میں نے سنا ھے مجھے معلوم ھوا کہ آپ کی روش میں یہ اختلاف آپ کی مجلس کے بعض شریر لوگوں کے کہنے سننے کی وجہ سے ھوا ھے ۔ باتوں سے خالی ۔ جوانی کے زمانہ کو بادشاہی صفات کے حاصل کرنے کے لئے مغتنم سمجھنا چاہئے ۔ اور فضول اشغال میں گنوانا نہ چاہئے ۔ بعد میں مکتوب میں استدعا کی ھے کہ میرے خاندان کی طرف ایسی توجہ رھے کہ آپ کے لطف و کرم کا حال سب چھوٹوں، بڑوں کو روشن رہے۔ آخر میں یہ بھی لکھا ھے کہ مولینا نعمت اللہ کو جو میں نے بھیجا ھے اس کے معروضہ کو توجہ سے سنیں اور اس کو جلد واپس فرمادیں ۔ اس مضمون کا خط جو مخدومہ جہاں کو لکھا ھے اس کے لئے ملاحظه هو مكتوب ۱۱۱ صفحات ۲۳ - ۳۲۲ -