Riyāḍ al-inshāʾ p17
Riyāḍ al-inshāʾ p17
p17
علماء کے ساتھ خواجہ کا سلوک نہایت محبت آمیز اور عقیدتمندانہ تھا ۔ تحصیل علم میں مختلف اسلامی ممالک کا سفر کیا تھا ۔ اس لئے اپنے ھم عصر علماء سے یا تو ذاتی واقفیت تھی یا رسل و رسائل کے ذریعہ سے محبت اور یگانگت پیدا کرلی تھی ۔ چنانچہ مشہور مورخ سخاوی جو خواجہ کا ھم عصر تھا لکھتا ہے کہ محمود گاوان نے قاہرہ میں شیخ بخاری (محمد بن محمد بن محمود الشمس الحنفی) کے علم و فضل سے استفادہ کیا اور اسی طرح زین زرکشی سے صحیح مسلم کا درس لیا ، اور بعض شام کے علماء سے بھی جو اپنے فن کے امام سمجھے جاتے تھے