Riyāḍ al-inshāʾ p18
Riyāḍ al-inshāʾ p18
p18
ھے اس کو معاف کرنے کی سفارش کرتے ھیں حالانکہ وہ نہایت ناشکرگزار اور بد سیرت ھے ۔ اسی خط میں شیخ علی پر بہت لعن طعن کی ھے جس کو خواجہ کے بھائی نے لاھیجان کی رسالت پر متعیّن کردیا تھا ۔ شیخ علی خواجہ ھی کے بڑھائے ھوئے لوگوں میں سے تھا ، لیکن بعد میں سلطان علاءالدین حاکم گیلان سے خواجہ کی تمکنت اور حکومت پسندی کی شکایت کرکے سلطان کو خواجہ سے ایسا بدظن کیا کہ اس کو مال و متاع اور اولاد کو چھوڑ کر گیلان سے بھاگنا پڑا ۔ اس مکتوب میں خواجہ نے شیخ علی کو بہت برا بھلا کہا ھے ، ملاحظہ ھو۔