Riyāḍ al-inshāʾ p174
Riyāḍ al-inshāʾ p174
p174
ایران کے بھی مالک ہیں اور طبرستان کے بھی حاکم مطلق ۔ آپ کو آباء و اجداد کی خصائل پیدا کرنی چاھئیں ۔ آپ کے بڑے بھائی جلال الدین سلطنت کے معاملات میں آپ سے صلاح و مشورہ کرتے ھیں ، اور جب وہ بزرگ ھونے کے باوجود مصالحت اور موافقت کے طالب ھیں تو آپ کو بھی مخالفت نہ کرنی چاھئے ۔ اور اتحاد اور محبت سے دونو کی حکومت اور عظمت (سلطنت و جلالت) قائم رھیگی ۔ دوم یہ کہ اخلاق حمیدہ پیدا کرنے کی اس طرح کوشش کی جائے کہ سلطنت کے استحقاق کے بارے میں آپ کی اهلیت روز بروز ترقی پذیر ھو ۔ سوم یه هے که اپنی ذات اعلیٰ کو ایسے شوق سے مثلاً شکار کھیلنے کی حد سے زیادہ عادت ، یا مئے نوشی ، یا اس کے اثر کے بد نتائج سے محفوظ رکھو ۔ چهارم یه که علما اور فضلا کو اپنی صحبت میں رکھو ۔ قابل اعتماد وزیروں کے مشورہ پر عمل کرو ۔ سچے اور وفادار اور خوش کلام ایلچیوں کو دوسرے بادشاہوں کے دربار میں بھیجو ۔ تاریخ کی کتابوں کا مطالعہ کرو ۔ ایسے ملازم رکھو جن کی عادات اور کردار پسندیدہ ھوں ۔ مملکت کے انتظام اور مالیہ کے اضافہ کے لئے کوشش کرو ۔ توجہ اور محنت کو راحت اور فرض سمجھو اور کھیل کود اور غفلت کو باعث بدنامی اور تباہی ۔ پنجم یه که جو اکابر سلطنت فرمانروائی اور حکمرانی میں آپ کے شریک کار ھیں ان پر نظر رکھو اور غافل نہو کیونکہ گیلان کی مملکت میں اکثر جھگڑے شرکاء کار سے غافل رھنے کی وجہ سے ھوتے ھیں ۔