Riyāḍ al-inshāʾ p38
Riyāḍ al-inshāʾ p38
p38
قطب الدین محمود نے اپنی کتاب درة التاج میں امیرہ دوباج کا جو مغربی گیلان کے حکمران تھے شجرۂ نسب دیا ھے ۔ کتب خانه آصفیه میں اس کتاب کا نهایت عمده نسخه موجود ھے۔ میں نے شجرۂ نسب کو پڑھا جو حضرت نوح سے گزر کر حضرت آدم تک پہنچتا ھے ۔ اور محض روایتی اور غیر محققانه ھے ۔ مکتوب (۱۳۸) میں جو گیلان کے بادشاہوں کا نسبی تعلق بیان کیا گیا ھے وہ زیادہ صحیح معلوم هوتا ھے ۔ ملاحظه فرمائیے درة التاج ، قلمی نسخه متحف برطانیہ نشان ۷۶۹۴ اور مطلع السعدين عبدالرزاق سمر قندی ، قلمی نسخه متحف برطانیه نشان ۱۲۹۱ -