Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p42

Riyāḍ al-inshāʾ p42

p42

یه مکتوب محمد شاہ بہمنی کی طرف سے خواجہ نے سلطان گجرات ( محمود شاہ ) کو لکھا ھے ۔ خان اعظم صفدر خان عجز و انکساری اور قدمبوسی کی تمنا کا اظہار کر کے نظام الملک کے قریب پہنچ گیا۔ اور اپنا زہر میں بجھا ہوا خنجر نظام الملک کے پہلو میں اس طرح بھونکا کہ ایک گھنٹے میں وہ ختم ہو گیا ۔ نظام الملک کے کردار پر بھی خواجہ نے اس مکتوب میں روشنی ڈالی ہے ۔ پھر محمود خلجی کے کھیر لہ کی جانب بڑھنے کا ذکر ہے ۔ اور مقابلہ کے لئے نصیر خان فاروقی کے علاقہ سے اپنی روانگی کا بیان ہے ۔ مکتوب کے آخر میں محمود خلجی کی بیماری اور بہمنی فوجوں کی فتح سے اس کی سراسیمگی اور پہاڑی راستہ سے بھاگ جانے کا حال بھی درج ہے ۔ اس واقعہ کا ذکر برھان مآثر ( صفحه ۱۰۸ - طبع حیدرآباد مجلس مخطوطات فارسیه ) میں بھی موجود ھے اور فرشتہ میں بھی ( جلد دوم ترجمه برگزا صفحات ۸۰ - ۴۷۹) درج ھے ۔ لیکن ان دونو مورخین نے محمود گاواں کے محمود خلجی کے مقابلہ میں روانہ ھونے کا اور محمود خلجی کے فرار ھونے کا ذکر نہیں کیا ھے ۔