Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p7

Riyāḍ al-inshāʾ p7

p7

مجلس کو اس کتاب کی اشاعت کا خیال مدت سے تھا ۔ لیکن لائق مصحح کے نہ ملنے سے یہ آرزو پوری نہ ھوتی تھی ۔ مجھے بے حد مسرت ھوئی جب پروفیسر شیخ چاند حسین نے ریاض الانشاء کی تصحیح کے لئے اپنی آمادگی ظاھر کی ۔ مجلس نے فوراً پروفیسر موصوف کو کام کرنے کی اجازت دیدی ۔ شیخ چاند حسین صاحب دکتور مارگولیوتھ کے شاگرد ھیں ۔ اور پونا کے اورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں بھی بہ حیثیت استاد نہایت اعلی خدمات انجام دیچکے ھیں ۔ ریاض الانشاء کے متن کی تصحیح انہوں نے نہایت محنت اور قابلیت سے کی ھے ۔ لیکن طباعت میں صحت کا معیار چونکہ ہندوستان میں اب تک یورپ کے مشہور مطبعوں کے معیار کو نہیں پہنچا ھے ، اور کتاب کی عبارت بھی نہایت مرصع اور مُغلّق ھے اس لئے بعض مقامات پر غلطیاں نظر آئینگی ۔ باہم شیخ صاحب کی جانکاہی کو ہم سراہے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اور یہ انہی کی کوشش کا نتیجہ ھے کہ کتاب کا متن مع ان کے عالمانہ مقدمہ اور حواشی اور اشاریہ کے آپ کے سامنے پیش ھے ۔ مجلس مخطوطات فارسیہ ان کی عالمانہ خدمات کا اعتراف کرتی ھے اور ان کو اس وقیع کام کی تکمیل پر مبارکباد دیتی ھے ۔