Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p8

Riyāḍ al-inshāʾ p8

p8

فن انشاء بھی فارسی ادب کا ایک اہم جزء ھے۔ میں نے خود خانگی تعلیم میں انشاٴ مادھو رام اور رقعات میرزا قتیل پڑھے تھے۔ اور کالج کے نصاب میں بھی انشاٴ قائم مقام فارسی درس میں شامل تھی ۔ ایشیائی دماغ کی کاوش اور ندرت پسندی نے اس فن کو کمال پر پہنچا دیا ۔ چنانچہ تشبیہ و استعارہ ، تلمیح و کنایہ اور معانی اور بیان کی کوئی صنعت ایسی نہیں ھے جو فارسی نظم میں تو موجود ھو اور انشاٴ پردازوں نے اس کو چھوڑ دیا ھو ۔ شاعروں نے بہاریہ قصیدے لکھے ھیں ، فارسی مکتوبات میں بھی بہاریہ تلازمہ موجود ھے ۔ چنانچہ