Riyāḍ al-inshāʾ p76
Riyāḍ al-inshāʾ p76
p76
۴۹ ۱۸۴ اپنے کسی دوست کو سنگیسر کی چھاؤنی سے لکھا ھے۔ اس دوست نے محمود گاوان کو کچھ نصیحتیں کی تھیں جن میں عواقب امور پر نظار رکھنے کے لئے بھی کہا تھا ۔ محمود گاوان نے دوست کی تنبیہ کی قدر کی ھے ، اور یقین دلایا ھے کہ آپ کی نصیحت پر عمل کیا جائیگا ۔ پھر لکها ھے کہ کھیلنا کا قلعہ جلد فتح ھو جائیگا ، لیکن اس کی تسخیر کے لئے قوت جدال و قتال سے صبر اور استقلال کی زیادہ ضرورت ھے ۔ آخر میں لکھا ھے کہ ایک مکتوب پرہولی سے روانہ کرونگا جو عنقریب آپ کو ملیگا ۔ اس مکتوب سے معلوم ھوتا ھے کہ خواجہ کے برخلاف کوکن کی مہم کے زمانہ میں بھی بعض عائد سازش کر رھے تھے ۔ اور اس کو خاطر خواہ مدد نہیں مل رھی تھی جس کا ذکر خواجہ نے بعض اور خطوں میں صراحت سے کیا ھے (ملاحظہ ھوں مکتوبات ۶۶، ۷۰ ، ۸۹ ، ۹۰) ۔ بیجا نگر کے علاقہ کی تسخیر کے لئے بھیجیدیا ھے، اور اس نے بعض اہم مقامات پر قبضہ کرلیا ھے ۔ آخر میں استدعا کی ھے کہ میرے بیٹے عبد اللہ کی تربیت پر نظر لطف رھے تاکہ وہ اس دعا گو کی خاندانی عزت و ناموس کو گیلان میں برقرار رکھ سکے ۔