Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p78

Riyāḍ al-inshāʾ p78

p78

۱۹۹-۲۰۱ ۵۵ سلطان حسین بایقرا کے نام ھے ۔ پہلے فتح و نصرت اور ترقی عمر و اقبال کی دعا دی ھے اور بادشاہ کے علم و فضل ، همت و شجاعت ، اور انصاف و معدلت گستری کو سراہا ھے ۔ پھر شکایت کی ھے کہ آپ کے بعض عہدہ داروں نے میرے متعلقین کی عزت و ثروت کو تباہ کردیا ھے اس لئے اپنی جان بچانے کے لئے وہ آپ کی مملکت سے بھاگ آئے ہیں ۔ چونکہ ایسا ظلم و تعدی آپ کی حکومت میں مجھے عجیب و غریب معلوم ھوا اس لئے میں نے واجب سمجھا کہ واقعات کو آپ کے گوش گزار کردوں تاکہ آپ کو یہ خیال پیدا نہو کہ میں نے اپنے متعلقین کو آپ کی مملکت اور شہروں میں جانے سے منع کیا ھے ۔