Riyāḍ al-inshāʾ p104
Riyāḍ al-inshāʾ p104
p104
یه مکتوب خواجه نے محمد شاہ بہمنی کی جانب سے محمود خلجی سلطان مالوہ کو لکھا ھے ۔ قاضی احمد کو پہلے بہمنی دربار سے بطور ایلچی مانڈو بھیجا گیا تھا ۔ مکتوب میں درج ھے کہ قاضی احمد کے معروضوں اور سلک نصیر جبال کی زبانی گفتگو سے معلوم ھوا کہ آپ (محمود خلجی) کی جانب سے اتفاق اور دوستی کے آثار نمایاں ھیں اور اسی غرض سے یادگار کو بطور سفیر بھیجا ھے ۔ اس مبارک کلام کے تحت کہ ، اگر صلح و آشتی کے لئے وہ جھکیں تو تم بھی جھک جاؤ ، خان اعظم صدر خان کو یہاں سے یادگار کے ساتھ بھیجا جا رھا ھے ۔ خان اعظم کی زبانی آپ کو حالات اجمالی طور سے معلوم ھوجائینگے اور تمام معاملات مقصد کے مطابق طے ھو جائینگے ۔ خلجی بادشاہ سے عہد نامہ کے متعلق ملاحظہ فرمائیے مکتوب ھے فرشته (ترجمه برگز) جلد دوم ، صفحات ۸۳ - ۴۸۲ ، اور برهان مآثر، صفحات ۱۱-۱۱۰