Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p122

Riyāḍ al-inshāʾ p122

p122

۹۱ ۲۷۷-۸۱ ( اواخر جمادی الاول) سلطان گیلان کے نام ھے ۔ پہلے اپنی وفاداری اور نیک نیتی کا ذکر کیا ھے ، پھر خدمت کی سعادت حاصل کرنے کی آرزو ظاہر کی ھے ۔ اس تمہید کے بعد بیان کیا ھے کہ میں نے اپنے بیٹے عبداللہ کو گیلان میں اس لئے چھوڑا تھا کہ جس طرح آپ کے جد محترم کی فیض اثر نظر میری تربیت پر رھی اسی طرح آپ کا لطف و کرم اور خاص توجہ عبداللہ کے حال پر رھیگی ۔ هرمز اور عراق سے جو خط آئے ھیں ان سے معلوم ھوا کہ اس کی صحبت خراب ھوگئی ھے ، اور وہ لہو و لعب میں پڑ گیا ھے ۔ ان خبروں سے مجھ سے بہت رنج ھوا اور میں نے مولینا محمد اور معتمد سرور کو حالات کی اصلاح کے لئے فوراً روانہ کیا لیکن جو اطلاعاتیں حال میں آئی ہیں ان سے میری پریشانی اور بڑھ گئی ھے ، اور آپ سے استدعا ھے کہ ایسا فرمان جاری فرمائیں جس سے عبداللہ کی حالت کی اصلاح ھو جائے اور ہمارے خاندان کی عزت کو گیلان میں داغ اگر شامل حال رھی تو هماری فوجیں جلد اس علاقه پر قبضه کرلینگی ۔ آپ حرم شریف میں ھمارے لئے فتح کی دعا کریں ۔