Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p141

Riyāḍ al-inshāʾ p141

p141

نعمت اللہ کو میں نے بطور قاصد بھیجا ہے ۔ ان کے معروضہ کو شرف قبولیت بخشا جائے اور واپسی کی اجازت مرحمت فرمائی جائے ۔ اس مکتوب سے خواجہ کا اثر دربار کے امرا اور عائد کے علاوہ محل کی شاہزادیوں پر بھی معلوم ہوتا ہے یہ معروضے ایسے وقت لکھے گئے ہیں جبکہ خواجہ کے خاندان کو دشمنوں کی غیبت سے نقصان پہنچ چکا تھا ، اور شاہ گیلان اس کی جانب سے بدظن ہو گیا تھا ۔ خواجہ نے اپنے معروضوں سے بدظنی کو دور کرنے کی کوشش کی ہے ، اور گیلان میں اپنے خاندانی وقار کو قائم رکھنے کے لئے اپنے تمام محسنوں اور شناساؤں کو خط لکھے ہیں ۔ اور مولینا نعمت اللہ کو شاہ گیلان کے دربار میں بطور قاصد بھیجا ہے ۔