Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p171

Riyāḍ al-inshāʾ p171

p171

۱۴۰ ۳۸۷-۸۸ یہ مکتوب محمد شاہ بہمنی کی طرف سے خواجہ نے سلطان محمود گجراتی کو لکھا ھے ۔ معلوم ھوتا ھے کہ یا تو گجرات سے کوئی مکتوب یا ایلچی بہمنی دربار میں نہیں آیا تھا ۔ یا محمد شاہ بہمنی نے محمود شاہ گجراتی کی علالت کی خبر سنی تھی ۔ کیونکہ مکتوب میں درج ھے کہ خان اعظم نصیر خاں کے آنے سے تردد اور پریشانی جو آپ کی (محمود شاہ گجراتی کی) سلامتی کے بارے میں پیدا ھوگئی تھی ، رفع ھوگئی ۔ آپس کی دوستی اور محبت میں مزید اضافہ کرنے کی غرض سے سیّد مظفر الدین کو بھیجا جا رھا ھے ۔ اس کے پیام سے مفسدین کی زبان بند ھوجائیگی۔