Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p182

Riyāḍ al-inshāʾ p182

p182

۱۴۳ ۳۹۱-۹۳ ( اواسط ذی قعد) یہ مکتوب خواجہ نے محمد شاہ بہمنی کی طرف سے سلطان مراد بک شاہ روم کو لکھا ھے اس کی عظمت وشوکت ، جود و سخا ، اور شجاعت اور بہادری کی تعریف کی ھے ۔ پھر لکھا ھے کہ بعد مسافت کو دلوں کے ملنے میں حایل نہ سمجھنا چاھئے ۔ آپ کی فتح و نصرت کی خبروں سے بے انتہا مسرت ہوئی اور جذبۂ شوق کے تحت فارس خاں کو بطور ایلچی روانہ کیا جا رھا ھے تاکہ وہ ماہبدولت کی دوستی اور محبت کو واضح کردے ۔ سلطان مراد بک کی شہرت فتح و نصرت کے علاوہ اس کی علم دوستی اور معارف نوازی پر بھی مبنی ھے ۔ ملاحظه هو سخاوی ، جلد دهم ، صفحه ۱۵۲ -