Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p183

Riyāḍ al-inshāʾ p183

p183

۱۴۴ ۳۹۳-۹۸ یہ مکتوب خواجہ نے اپنی طرف سے سلطان مراد بک کو لکھا ھے ۔ سلطان نے خواجہ جمال الدین حسن کو بطور قاصد روانہ کیا تھا اور اس کے همدست فرمان بھی بھیجا تھا ۔ خواجہ نے اس عزت افزائی پر اپنا فخر ظاهر کیا ھے ۔ اور سلطان کے جاه و جلال اور فتح و نصرت کی افزونی کی دعا دی ھے ۔ خواجہ کی شہرت سلطان روم کے دربار میں اس کے علم و فضل اور عزت و وقار کی وجہ سے بھی تھی ۔ بہمنی سلطنت کی شان و شکوہ کی دھاک تمام اسلامی ممالک کتاب کا خلاصہ ختم ھوا اور اگر یہ طالب علموں کے لئے مفید ثابت ھوا تو مجھے بہت مسرت ھوگی ۔ میری غرض اس طویل (تمہید) سے یہی تھی کہ تاریخ کے حقیقی ذوق رکھنے والوں کو محمود گاوان کی کردار اور سیرت ، ذہنی قابلیت اور سیاسی تدبرکی ایک صحیح تصویر مل جائے ۔تاریخ کی اکثر کتابوں میں جو بڑھا چڑھا کر انسان کو فرشتہ بنانے کی کوشش کی گئی ھے وہ میری ناقص رائے میں درست نہیں ۔