Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p40

Riyāḍ al-inshāʾ p40

p40

۱۳ ۷۶-۷۰ ( عشر ربیع الثانی) یہ مکتوب سلطان محمد گیلانی کو کوکن کی مہم کے دوران میں روانہ کیا گیا ھے ۔ لکھا ھے کہ ربیع الاول کے دوسرے عشرہ میں بہمنی فوجوں نے ماچال کے قلعہ کا محاصرہ شروع کیا ۔ اور تلوار ، تیر ا و ر تفنگ کے زور سے قلعہ کے کنگوروں اور برجوں کو منہدم اور اهل قلعہ کو گرفتار کرلیا ۔ اس قلعہ کا انتظام کرنے کے بعد ہماری فوجیں کھیللنا کے قلعہ کی تسخیر کے لئے بڑھیں ۔ اور محاصرہ کرنے کے بعد تیروں کی ایسی بارش کی اور تیغ زنی کے ایسے جوهر دکھائے کہ اھل قلعہ نے عاجز آکر قلعہ کو حوالہ کردیا، اور تمام مال و متاع سپرد کر کے جان کی امان چاهی ۔ بعد ازاں ہماری فوجوں نے بلموارہ کے قلعہ کا رخ کیا اور آخر اس کو بھی مسخر کرلیا ۔