Riyāḍ al-inshāʾ p52
Riyāḍ al-inshāʾ p52
p52
یه مکتوب سلطان محمد شاہ بہمنی کی جانب سے محمود شاہ گجراتی کے خط ( صحیفۂ شریفہ) کے جواب میں لکھا گیا ھے ۔ سلطان گجرات نے شاہ مالوہ کے حملوں کو روکنے اور اس کی جنگی قوت کو توڑنے کے لئے سلطان جونپور کی مددکا ( غالباً) ذکر کیا تھا ۔ محمد شاہ بہمنی نے جونپور کے بادشاہ کی دوستی اور تائید کو سراہا ھے ، اور لکھا ھے کہ سلطان جونپور کی مدد سے مفسدوں کا قلع قمع ھو جائیگا ۔ ریاض الانشاء میں اور مکتوب بھی سلطان جونپور کی تائید کی ضمن میں موجود ھیں ۔ سلطان گجرات کا علاقه مالوہ سے ملحق تھا اس لئے ھمیشہ اسے محمود شاہ خلجی کی بڑھتی ھوئی قوت کا ڈر تھا، اور جونپور اور دکن کے سلاطین کی دوستی اور اتحاد کو اسی وجہ سے ضروری سمجھتا تھا کہ کہیں اس کی مملکت کو گزند نہ پہنچے ۔ جو اس نے صلح نامہ کی شرائط کے طے کرنے میں خلجی ایلچی پر ڈالا ، کوئی ذکر نہیں ھے ۔