Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p54

Riyāḍ al-inshāʾ p54

p54

سلطان گیلان کے نام ھے ۔ خواجہ کو سلطان نے بلایا ھے، لیکن وہ گیلان کے حالات اور خود بادشاہ اور اس کے امراً کی طرف سے مطمئن نہیں ھے۔ وطن مالوف واپس آنے کی تمنا کا اظہار کیا ھے اور شاہان گیلان کے احسانات کو نہایت عقیدتمندی سے دھرایا ھے۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی لکھا ھے کہ بغیر سفر کی صعوبت کے حضرت رسول کریمؐ کو بھی 'انا فتحنا، کا امتیاز حاصل نہیں ہوا ۔ مجبوری اس طرح ظاہر کی ھے، کہ سلطان ہمایون شاہ بہمنی مرحوم کا مجھ پر بیحد لطف و کرم تھا اور اس کو میں ہرگز فراموش نہیں کر سکتا ۔ سلطان کا بیٹا نظام شاہ ابھی کم سن ھے اور اس کی خدمت میرے لئے فرض ھے۔ اگر وطن چلا آؤنگا تو ناشکری کا الزام عاید ھوگا۔ البتہ میرے بیٹوں کو جو گیلان میں ھیں اگر یہاں بھیجدیا جائے، تو ان میں سے جو خدمت گزاری کے لائق ھوگا اس کو گیلان بھیج دونگا ۔ لیکن اگر بیٹوں کو نہ بھیجا گیا تو سمجھونگا کہ ابھی تک سلطان کا دل میری طرف سے صاف نہیں ھے ۔