Riyāḍ al-inshāʾ p61
Riyāḍ al-inshāʾ p61
p61
چنانچه جب تائید الہی سے رینگنا کا قلعہ ، ۲ محرم الحرام کو فتح ھو گیا، تو کھیللنا کے قلعہ کی تسخیر کی صورت بھی پیدا ہوگئی ۔ اور میں نے جاکھو رائے اور اس کے سرداروں کو داد و دہش اور میٹھی زبان سے ایسا نوازا ہے کہ وہ سب مطیع اور فرمانبردار ھو گئے ہیں، اور اپنی کمزوری اور زبون حالی کو محسوس کرنے لگے ہیں ۔ ماہ ربیع الاول میں آگے بڑھنے کا پکا ارادہ ہے، اور امید واثق ہے کہ کھیللنا کے قلعہ پر مع اس کے خزانوں اور دفینوں کے قبضہ ھو جائیگا ۔ همت افزائی فرماتے رھیں تاکہ یہ مہم سر ھو جائے ۔