Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p86

Riyāḍ al-inshāʾ p86

p86

۶۱ ۲۱۳-۱۴ (اوائل شہر محرم ، محمد آباد بیدر ) ۔ علامہ نورا لد ین عبد الله کے نام ھے شوق ملاقات ظاہر کیا ھے ۔ پھر قاصد کے مع گھوڑوں اور مال و اسباب کے پہنچنے کا ذکر ھے ۔ پھر لکھا ھے کہ واصل باقی ، کا خط لے کر قاصد واپس چلا گیا ھے ۔ اس خط میں درج ھے کہ گھوڑوں اور اسباب کی قیمت اس رقم میں سے ( از جملہ مبلغ معلومہ ) جس کی صراحت خواجہ نے غالباً واصل باقی، کے مکتوب میں کر دی ھوگی منہا کرلی جائے ۔ معلوم ھوتا ھے خواجہ نے بہمنی دربار کی ملازمت کے زمانہ میں بھی گھوڑوں اور ساز و سامان کی تجارت کو جاری رکھا تھا ۔ تجارت اسلامی تہذیب میں ہمیشہ کسب معاش کا ایک باعزت ذریعہ رہا ھے ۔ ھوں ،مکتوبات ه اور ۱۴۳ اور انسائکلو پیڈیا اوف اسلام ، جلد دوم ، صفحات ۲۹ - ۷۲۸ - اور سخاوی ، جلد دهم ، صفحه ۱۰۲ -