Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p87

Riyāḍ al-inshāʾ p87

p87

( ۲۷ - رمضان ، محمد آباد بیدر ) امیر جہانشاه لاری ۲۰۵-۰۷ ۵۷ کو جرون کی فتح پر مبارکباد دی ھے اور ضیاء کی شکست پر اظهار خوشی کیا ھے ۔ پھر لکھا ھے که کافروں کی سب میں بڑی ولایت بیجا نگرھے، مسلمان حاکموں کو چاھئے که کافروں کے مقابلہ میں ایک دوسرے کی تائید کریں ۔ بیجا نگر کے علاقہ کی تسخیر کو میں نے اپنے ذمه لے لیا ھے، اور توفیق الہی سے بہت سے قلعے فتح ھوگئے ھیں ۔ اگر ضیا (بے دین) کے مقابلہ کےلئے جمعیت ، اسلحہ ، گھوڑوں اور ساز و سامان سے مدد کی جائے تو ایک قابل تعریف کام ھوگا ۔ اور اس بارے میں آپ اپنے سرداروں اور نائبوں کو ھدایت فرمادیں اور جو سردار اس مہم کےلئے ھماری طرف سے متعین ھیں ان کو اپنا ھی خادم سمجھیں اور ان کی ہمت افزائی اور اعزاز کی جانب متوجہ رھیں ۔ جرون ایران کی بڑی بندرگاہ ھرمز کا دوسرا نام ھے۔ عبدالرزاق سمرقندی نے مطلع السعدین میں جرون کی عظمت اور اہمیت کا تفصیل سے ذکر کیا ھے۔ بیجانگر کے جہاز بحیرہ عرب میں مسلمان حکومتوں کے جہازوں اور کشتیوں پرلوٹ مار کرتے تھے ۔محمود گاواں نے بیجانگر کی بحری قوت کو توڑنے کے لئے امیر جہانشاہ کی مدد چاهی ھے۔خواجہ گووا کے علاوہ بیجانگر کی اور بندرگاہوں پر جو مغربی ساحل پر تھیں قبضہ حاصل کرنا چاھتا تھا هم عصر مورخین نے بیجانگر کی مہم کی ضمن میں جہانشاہ سے بحری تائید حاصل کرنے کا ذکر نہیں کیا ھے ۔ جرون کے متعلق ملاحظه ھو تاریخ ادبیات ایران مولفہ براؤن ،انگریزی متن ،جلد سوم ، صفحات ۳۹۷-۹۸ - امیر جھاں شاہ کےلئے ملاحظہ فرمائیے حبیب السیر، جلد سوم ، جزء سوم ، صفحات ۱۳۳، ۱۸۱-۱۸۰، ۱۸۷-۱۸۶خاندانی اعزاز اور امتیاز چونکہ شاہان گیلان کا عطا کردہ ھے اس لئے عبد اللہ کو خدمت گزاری کے لئے وھاں چھوڑ دیا ھے ۔ بگذاشته ام خدمت دیرینه بفرزند او را بخدا و بخداوند سپردم آخر میں یہ بھی لکھا ھے کہ میرے کسی رشتہ دار کی موت و حیات یا عزل و نصیب کی وجہ سے میرے بیٹے کے اعزاز و تربیت میں فرق نہ آئے ۔ کیونکہ صاحب اخلاص خادموں کے لئے بادشاہوں کی نظر عنایت ایک ایسی نسبت ھوتی ھے جس پر وہ اور ان کی اولاد ھمیشہ فخر کرتے ھیں ۔ اور آخرت میں بھی ان کو اپنے اخلاص اور وفا داری سے نجات اور سرخروئی حاصل ھوگی ۔