Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p89

Riyāḍ al-inshāʾ p89

p89

۶۳ ۲۲۰-۲۶ ( اواخر ماه شعبان) سلطان علاءالدین شاہ گیلانی کے نام ھے ۔ خواجہ نے اپنے خلوص اور پاکی نیت کو امتحاناً پیش کیا ھے ۔ پھر لکھا ھے کہ آپ کے باپ اور دادا کا تربیت یافته ھوں جن کے الطاف سے کبھی دشمن مجھ کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ چونکہ بوڑھا هو گیا ھوں اس لئے خود خدمت گزاری سے معذور ھوں ۔ اپنے بیٹے عبد ا لله کو بھیج رھا ھوں اس کو میرا بدل سمجھیں، اور اگر اس میں کوئی کمزوری هو تو اپنے کرم عمیم سے چشم پوشی فرمائیں ، اور شفقت و تربیت سے اس کے رتبہ کو بڑھائیں ۔یہ بھی لکھا ھے کہ سلاطین بهمن نژاد ( بہمنی بادشاہوں ) کے لطف وکرم سے مجھے مال و منال ، لشکر و قوت حاصل ھے ۔ لیکن ۶۸ ۲۳۵-۳۶ اپنے بھتیجے عمید الملک کو جب وہ مکہ معظمہ میں تھے لکھا ھے ۔ بعض تمناؤں کے پورا ہونے میں خواجہ کو مایوسی ہوئی ھے اس لئے قناعت اختیار کرنے اور حرص و آز کو چھوڑنے کا مکتوب میں ذکر ھے ۔ آخر میں یہ بھی لکھا ھے کہ مکتوب میں (عمید الملک کے مکتوب میں یا خواجہ کے کسی پہلے مکتوب میں) چونکہ واقعات کی تفصیل درج ھے اس لئے ان کو دھرانا مناسب نہیں سمجھتا۔ طلب دعا پر مکتوب کو ختم کیا ھے ۔ عمید الملک کے نام پہلے خطوں کے متعلق دیکھئے مکتوبات ۱۶، ۲۰، ۴۵، ۵۹ -