Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p90

Riyāḍ al-inshāʾ p90

p90

۶۹ ۲۳۶-۳۸ نظام الملک (وزیر) کے مکتوب کا جواب ھے ۔ معلوم ھوتا ھے نظام الملک نے خواجہ کی روش اور طرز عمل کی شکایت کی تھی ۔ خواجہ نے صفائی پیش کی ھے اور لکھا ھے کہ جو کچھ بدمزگی ھوئی ھے وہ آپ کے بعض متعلقین کی فساد انگیزی کا نتیجہ ھے ۔ ورنہ مجھ کو آپ سے اب بھی ایسی ھی محبت ھے جیسے پہلی تھی ، اور آپ کی منفعت کو میں اپنی منفعت سمجھتا ھوں اور آپ کے نقصان کو اپنا نقصان ، میرے دل میں کسی قسم کا بغض اور رنجش نہیں ھے ، اور اتحاد و محبت میں ہم دونو کا فائدہ ھے ۔ آپ نے جو اخلاص اور صفائی کا قدم اٹھایا ھے اس میں بیشک فلاح اور بہبودی ھے اور آپ مجھ کو صاحب وفا اور اتحاد میں غیر متزلزل پائینگے ۔