Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p92

Riyāḍ al-inshāʾ p92

p92

اگر چہ عنوان میں یہ درج ھے کہ یہ مکتوب محمد شاه بہمنی کی طرف سے حسین شاہ سلطان جونپور کو لکھا گیا ھے ۔ لیکن مکتوب کے متن میں کوئی بات ایسی درج نہیں ھے جس سے عنوان کے بیان کی تصدیق ھو ۔ عام اتحاد اور دوستی اور رسل و رسائل کے جاری رکھنے کا پیغام ھے البته قاضی عثمان کے بطور قاصد بھیجے جانے کا ذکر ھے، اور یہ بھی لکھا گیا ھے کہ مسلمانوں کی بہبود اور خلق اللہ کی رفاہ کے لئے جو پیغام وہ پہنچائے اس کو رضا و رغبت سے سن لیا جائے ۔