Pramāṇa · Search · About · API

Riyāḍ al-inshāʾ p97

Riyāḍ al-inshāʾ p97

p97

۷۵ ۲۴۵-۴۸ به مکتوب محمود خلجی سلطان مالوہ کے ایلچی شیخ داؤد مندوی کے نام ھے ۔ شیخ نے خواجہ کو خط لکھا تھا ۔ جس میں گھیرلہ کے قلعہ کی تعمیر کا بھی ذکر تھا ۔ خواجہ نے اول اصولاً بیان کیا ھے کہ مسلمانوں کے دل کی صفائی دو چیزوں پر منحصر ھے ظاهری پاکی اور باطنی پاکی ۔ ظاهری پاکی سے میری یہ مراد ھے کہ کوئی ھنگامہ آرائی اور قتل و خون نہو، اور باطنی پاکی سے یہ مطلب کہ مکر و حیلہ گری اور دغا و فریب نہ برتا جائے ۔ گھیرلہ کو پہلے بادشاہوں نے ویران چھوڑ دیا تھا آپ اسے مستحکم کرنا چاھتے ہیں جس سے مجھے فساد کا اندیشہ ھے ۔ اب تک جو فتنہ اور شرظہور میں آیا ھے آپ کی جانب سے ھوا ۔ آپ کی محبت اور اتحاد کی باتیں مجھے مکڑی کے جالے سے وہ کفار کے ھاتھوں سے شھید ھوجائیں ، اور اس طرح میں بد نام ھوں ۔ لیکن خدائے تعالیٰ کی تائید سے ہم کوفتح حاصل ھوئی ۔ میں لشکر کی واپسی کا انتظار کر رھا ھوں اس کے آتے ھی بتواتر کوچ کرتا ھوا دارالخلافہ بساط بوسی کی غرض سے پہنچ جاؤنگا ۔ اسی مضمون کا خط خواجہ نے اپنے ایک اور دوست کو بھی لکھا تھا ۔ ملاحظہ ھومکتوب ٦٦ -